the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

جمعیتہ علماء کے ذمہ داران اور وکلا احمد آباد میں
مورخہ ۲۰ ؍جون ؍۲۰۱۴ ؁ء : سیاسی بنیادوں اور سیاسی مفادات کے پیش نظر پارلیمانی الیکشن کے قریب مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کے مقصد سے گجرات سر کار نے نامور مذہبی رہنماء جمعیتہ علماء ہندحیدرآباد شہر کے نائب صدر مولانا عبدالقوی قاسمی کو دہشت گردی کی ٹرنینگ اور دیگر بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرکے گجرات کی جیل میں غیر قانونی طریقہ سے قید کر رکھا ہے۔مولانا موصوف کے گرفتاری کی خبر ملتے ہی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ان کی اس گرفتا ری کے خلا ف ملک کے کو نے کو نے سے آ وازیں بلند ہونے لگ گئیں مولانا کو ۱۸؍اپرئل ۲۰۱۴ ؁ء کومرزا پور کورٹ احمدآباد میں جمعیتہ علماء ہند کی نگرانی اور جمعیتہ علماء مہاراشٹرکی جانب سے داخل کردہ ضمانت عرضی پر جمعیتہ کے سینئر ایڈوکیٹ محمودپراچہ صاحب نے اپنی مدلل بحث کے ذریعہ عدالت کے سامنے گجرات پولیس کے تمام دعوؤں کو جھوٹا ثابت کردیا جسمیں گجرات پولیس مولانا موصوف کو دس سالوں سے فرار بتارہی ہے۔انھونے ثابت کیا کہ مولانا ان دس سالوں میں کبھی بھی ملک کے باہر نہیں گئے ،بلکہ انھوں نے بیشتر اوقات حیدرآباد میں عوام الناس کے درمیان گذرا ہے اور اس درمیان میں سیکڑوں عوامی جلسوں اور مٹینگوں میں شرکت کرکے سماج



سدھار کے کاموں میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا ہے۔
لہٰذا گجرات پولیس کا جو دعویٰ کہ مولانا عبدالقوی صاحب دس سال سے فرار ہیں وہ دعویٰ ہی غلط ہے ۔واضح ہو کہ آج ملکی حالات کے تناظر میں جمعیتہ علماء ہند کے ذمہ داران خصوصاً حضرت مولانا سیّد محمود مدنی صاحب ،جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء ہند اور مولانا ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر قوم و ملّت کے تحفظ کیلئے بہت ہی سنجیدہ اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں،صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے صوبائی ومرکزی سطح پر اعلیٰ ذمہ داروں سے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ ملک کے وزیر داخلہ ششیل کمار شندے سے ملاقات کر کے حقیقت حال سے واقف کر ایا مگر ان ذمہ داروں کے کانو ں پر جوں تک نہیں رینگی ،لہٰذا جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے ۱۷؍جون ۲۰۱۴ ؁ء کو مولانا عبدالقوی صاحب کی ضمانت درخواست کورٹ میں داخل کی جسکی سما عت کیلئے ۲۱؍جو ن ۲۰۱۴ء ؁ کی تا ریخ مقرر کی گئی ہے اس تعلق سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مو لا ناحا فظ ندیم صدیقی صاحب، مولانا نیا ز احمد فاروقی صاحب سیکر یٹری جمعیۃ علماء ہند کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ محمو د پراچہ ، ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان ، ایڈوکیٹ الیا س پٹھان بھی احمد آباد پہنچ چکے ہیں ۔ اس ضمن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر ائمہ مساجدو ذمہ داران مدارس اور جمعیۃ کی ہر یو نٹ سے اپیل کر تی ہے کہ وہ مولانا عبد القوی صاحب کی رہا ئی کیلئے خصوصی طو ر پر دعاؤ ں کا اہتما م فر ما ئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.